سی سی ڈی اہلکار پر فائرنگ کا ڈراپ سین ،بیوی نے فائرنگ کروائی

جمعہ 17 اکتوبر 2025 22:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) نواں کوٹ میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار پر فائرنگ کی تفتیش میں پیشرفت سامنے آگئی ۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی اہلکار کو مقابلوں کے ردعمل میں ٹارگٹ نہیں کیا گیا ۔بلکہ اہلکار فرید دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس پر اسکی بیوی نے فائرنگ کروائی ۔اہلکار کی بیوی نے دوسری شادی کے تنازع پر فائرنگ کروائی ۔اہلکار کی بیوی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :