کوئٹہ میں گیس دھماکے کے باعث خاتون جھلس کرزخمی ہوگئی

جمعہ 17 اکتوبر 2025 20:15

کوئٹہ میں گیس دھماکے کے باعث خاتون جھلس کرزخمی ہوگئی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) کوئٹہ میں گیس دھماکے کے باعث خاتون جھلس کرزخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے چشمہ اچوزئی میں گھر میں گیس لیکچ کے باعث زورداردھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں نوبیاہتا دلہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طورپرسول ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ہیڈ برن یونٹ سول ہسپتال کے مطابق خاتون 35 فیصد جھلسی ہے جس کے ہاتھ،چہرہ اور سینہ متاثر ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی گیس دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ بچوں سمیت8افرادزخمی ہوگئے تھے۔