خاتون کی مبینہ طور پر پولیس حراست سے بازیابی، ڈی پی او شیخوپورہ طلب

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 14:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے خاتون کی مبینہ طور پر پولیس حراست سے بازیابی سے متعلق درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔ جسٹس محمد امجد رفیق نے شہری محمد رحیم کی جانب سے دائر درخواست پر حکم جاری کیا ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس کی والدہ کو تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ پولیس کے ایک سب انسپکٹر اور اسٹنٹ سب انسپکٹر نے غیر قانونی طور پر حراست میں لے رکھا ہے اور ان کی بازیابی کے لیے متعدد درخواستیں دی گئیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کی والدہ کو پولیس کی غیر قانونی حراست سے بازیاب کرایا جائے ۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے معاملے کی وضاحت طلب کرلی ،کیس کی مزید سماعت 21اکتوبر کو ہوگی۔