کراچی : 2 کمسن بیٹیوں کے گلے کاٹنے والے سفاک باپ کے خلاف مقدمہ درج
بدھ 22 اکتوبر 2025 17:06
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ بڑی بیٹی موبائل فون پر کسی سے بات کرتی تھی ، منع کرنے کے باوجود وہ بات کرنے سے نہیں رکی، قتل کے وقت چھوٹی بیٹی جاگ گئی تھی، اس نے بڑی بیٹی کو قتل کرتے دیکھ لیا جس پر اسے بھی ماردیا۔
قتل کی جانے والی دونوں کمسن بہنوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد بھائی کے سپرد کردگئیں ۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم میں وجہ موت تیز دھار آلہ سے گلا کٹنے سے ہوئی ۔ پوسٹ مارٹم کے دوران نمونے کیمیکل ایگزامنیشن کے لیے محفوظ کر لیے گئے۔ ممکنہ خدشات کے پیش نظر دونوں بچیوں کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے۔ کیمیکل ایگزامن رپورٹ میں حقائق واضح ہوجائیں گے۔۔دوسری جانب بچیوں کے قتل کا مقدمہ ملزم باپ کیخلاف حیدری تھانے میں درج کرلیا گیا، مقتول بچیوں کے بھائی ارسلان کی مدعیت میں حیدری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ، جس میں باپ اکبر کو نامزد کیا گیا ہے۔اہلخانہ نے بتایا کہ زینب اور عالیہ کی والدہ کا انتقال چار سال قبل ہوچکا تھا اور دونوں بچیاں اپنے والد کے ساتھ اکیلی رہتی تھیں۔ملزم اکبر بے روزگار اور بھاری قرضے کے باعث ذہنی دبائو و مالی مشکلات کے باعث شدید پریشانی میں مبتلا تھا۔مقتولین بچیوں کے بہن بھائیوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کا والد کئی لوگوں سے قرضے لیکر فضول خرچیوں میں اڑا چکا تھا اور ان حالات میں ذہنی الجھنوں کا شکار ہو گیا تھا، مرنے والی دونوں بچیاں اپنے 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھیں۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور مقتول بچیوں کے دیگر بہن بھائیوں کے بیانات بھی قلمبند کیے جارہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ٌساحل اور وسائل کے استحصال کے علاوہ بلوچستان کے ساتھ کیا انصاف کیا گیا ہے، سردار اخترمینگل
-
eاوگرا قیمتوں کے برعکس، ایل پی جی کی بلیک میں فروخت
-
میر رضا قتل کیس، مقتول کی بہن کا مشکوک گاڑیوں سے پیچھا اور سیکیورٹی واپس لینے کا دعویٰ
-
ٹک ٹاکر عائشہ شمسو کے قتل کا معمہ حل ،باپ،بھائی، کزن نے غیرت کے نام پر قتل کیا
-
جن مقامات پر رسولِ اکرم ﷺکے قدمِ مبارک لگے ان سے محبت بھی ایمان کا حصہ ہے۔ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
-
پنجاب بھر میں 1329 ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق، 1540 زخمی
-
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینا لیپل کی ملاقات
-
کوئی بھی مذہب تشدد کرنے کی تر غیب اور اجازت نہیں دیتا ‘مریم نواز
-
مریم نواز سے ملتان ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات،سیاسی صورتحال، عوامی پراجیکٹس اور حلقے کے مسائل پر بات چیت
-
افغان میڈیکل یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل پاکستانی طلبہ کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا،فیصل کنڈی
-
ایک سال میں تمام ٹرینیں اپ گریڈ نہیں ہوسکتیں، محمد حنیف عباسی
-
صوبوں کی تشکیل کے لیے آئینی طریقہ کار کے علاوہ کوئی راستہ قبول نہیں، شرجیل میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.