اسداللہ بھٹو،کاشف سعید شیخ ودیگر کا آفتاب شعبان میرانی کی وفات پر تعزیت کااظہار

اتوار 2 نومبر 2025 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2025ء) جماعتِ اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ، سینئر رہنماء اسداللہ بھٹو، صوبائی جنرل سیکریٹری محمد یوسف اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے سابق وزیراعلیٰ سندھ اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء آفتاب شعبان میرانی کی وفات پر گھرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی کامل مغفرت، درجات کی بلندی اور تمام لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔