لاہوردنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سرفہرست، فضا انتہائی مضر صحت

پیر 3 نومبر 2025 19:37

لاہوردنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سرفہرست، فضا انتہائی مضر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2025ء) شہر کی فضا بدستور آلودہ اور مضر صحت ہے، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سرفہرست رہا۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 471 ریکارڈ کی گئی۔سول سیکرٹریٹ میں آلودگی کی سطح 804، سی سی آر پی آفس میں 758، ساندہ روڈ پر 745 جبکہ گلبرگ جی تھری میں 603 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح ڈی ایچ اے فیز 8 میں 596، راوی روڈ پر 591 اور شادمان میں 585 کی شرح ریکارڈ ہوئی۔ماہرین ماحولیات نے شہریوں کو سختی سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں اور بچوں و بزرگوں کو آلودہ ماحول سے بچائیں۔ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سموگ کی شدت برقرار رہی تو تعلیمی سرگرمیوں پر بھی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ ماضی میں بھی بڑھتی آلودگی کے باعث اسکول، کالجز اور دفاتر کی بندش جیسے اقدامات کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :