سسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت کا سمبڑیال کے مختلف علاقوں کا دورہ، کسانوں میں سموگ کو کنٹرول کرنے بارے آگاہی دی

جمعرات 20 نومبر 2025 18:28

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2025ء) برائے کنٹرول سموگ پروگرام کے تحت اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے سمبڑیال کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کسانوں میں سموگ کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی مہم کنٹرول سموگ پروگرام کے تحت تحصیل سمبڑیال اور ملحقہ گائوں ساہووالہ، گڈیالہ کلاں،مہت پور اور گگڑمغلاں کا دورہ کیا اور کسانوں میں سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت پفلٹ تقسیم کیے ۔

انہوں نے کسانوں کو فصلوں کو ٹھکانے لگانے اور اس سے زمین میں دبا کر کھاد کا کام لینے کے بارے میں آگاہی دی۔ انہوں نے سموگ کے بارے میں جانوروں اور انسانوں کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں بتایا اور کہا کہ باقیات کو جلانا قانوناً جرم ہے جس کی وجہ سے جرمانے یا سزا ہوسکتی ہے۔