خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی سابق وفاقی وزیر آفتاب شعبان میرانی کے لواحقین سے تعزیت

منگل 25 نومبر 2025 23:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2025ء) خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سابق وفاقی وزیر آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر ان کی صاحبزادی ایم پی اے سیما خرم اور صاحبزادے سلمان شعبان میرانی سمیت دیگر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنیآفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر ان کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بزرگ سیاست دان آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر لواحقین کے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔