پنجاب حکومت کے موثر اقدامات سے ٹیکنالوجی پر مبنی جھینگوں کی فزائش، آبی زراعت اور ویلیو چین کا آغاز

پیر 15 دسمبر 2025 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2025ء) پنجاب حکومت کے موثر اقدامات سے ٹیکنالوجی پر مبنی جھینگوں کی فزائش، آبی زراعت اور ویلیو چین کا آغاز کر دیا ہے۔ 100 ایکڑ اراضی پر جھینگوں کی افزائش کے آزمائشی وتحقیقی منصوبے کے کامیاب تجربے کے بعد باضابطہ طور پرصنعت کام مقام دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سائنسی تحقیق پر مبنی یہ اہم کامیابی پنجاب میں بلیو اکانومی کے ایک نئے دور کاآغازہے۔

(جاری ہے)

منصوبے میں ہیچریز، ایکوا مالز، پروسیسنگ پلانٹس، کولڈ اسٹوریج اور مربوط ٹرانسپورٹ چین شامل ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مارچ 2026ء تک مظفرگڑھ اور سرگودھا میںپانچ ہزار 300یکڑ پر مشتمل جھینگا اسٹیٹس کا آغاز کریں گے۔ یہ منصوبہ عالمی تحقیق و ترقی، جدید آبی زرعی ٹیکنالوجیزسے تیار ہوا۔ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، تھائی لینڈ، ایکواڈور، آسٹریلیا اور میکسیکو کے عالمی معیار کے ماہرین کی معاونت حاصل کی گئی۔ منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، مشینری موقع پر موجود ہے اور ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں۔ مزید2600 ایکڑ کے لیے فیزیبلٹی اسٹڈی جاری ہے۔ اگلے سال کے آغاز میں کسانوں کے لیے اس منصوبے کو حتمی شکل دیں گے۔