گورنر خیبرپختونخوا کی سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار

منگل 16 دسمبر 2025 19:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیاہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں گورنر خیبرپختونخوا نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت و درجات بلندی کی دعاکی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحوم میاں منظور وٹو کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم منظور وٹو کا انتقال ملکی سیاست کیلئے بڑا نقصان ہے، منظور وٹو نے اپنی سیاسی زندگی میں ہمیشہ ملکی مفادات اور عوامی خدمات کو اپنا شعار بنائے رکھا۔

گورنرنے کہاکہ مرحوم انتہائی مخلص اور اعلی اخلاقی اقدار کی حامل شخصیت تھیں،سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔