محکمہ زراعت پنجاب نے بہاریہ سورج مکھی کی کاشت سے متعلق سفارشات جاری کر دیں
اتوار 21 دسمبر 2025 17:10
(جاری ہے)
سورج مکھی کی کا شت کے لئے پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔پہلے مرحلہ میں جنوبی پنجاب کے اضلاع ڈیرہ غازی خان،راجن پور،بہاولپور،رحیم یارخان،ملتان،وہاڑی،بہاولنگر،مظفرگڑھ،لیہ،لودھراں،بھکر اور خانیوال کے کاشتکار سورج مکھی کی کاشت31جنوری تک کریں۔
دوسرے مرحلے میں وسطی پنجاب کے اضلاع میں میانوالی،سرگودھا،خوشاب،جھنگ،ساہیوال،اوکاڑہ،پاکپتن،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ،سیالکوٹ،گوجرانوالا،لاہور،منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد،قصور،شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت یکم تا 31جنوری تک مقرر کیا گیا ہے۔سورج مکھی کی کاشت کے تیسرے مرحلے میں شمالی پنجاب کے اضلاع ناروال، اٹک، روالپنڈی، گجرات،جہلم اور چکوال میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت یکم جنوری تا15 فروری تک مقرر کیا گیا ہے۔ کاشتکار سورج مکھی کی کاشت کے لئے اچھے اگاؤ والے صاف ستھرے دوغلی(ہائبرڈ) اقسام کے بیج کی فی ایکڑ مقدار 2 کلوگرام رکھیں جبکہ بیج کے اُگاؤ کی شرح90 فیصد ہونی چاہیے اور پودوں کی تعداد22 سے23 ہزار فی ایکڑ ہونی چاہیے۔ محکمہ زراعت پنجاب کی سفارش کردہ سورج مکھی کی ہائبرڈ اقسام میں ہائی سن- 33،ٹی- 40318،ایگورا4، گل بہار436،آکسن 5270،رائینا، ایس 278،یو ایس 666،یو ایس 444، این کے آر منی اور این کے ایس278 شامل ہیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید بتایا کہ سورج مکھی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے اسے موزوں وقت پر کاشت کرنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ تاخیر سے کاشت کی صورت میں نہ صرف سورج مکھی کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے بلکہ تیل کی مقدار میں بھی کمی ہوتی ہے۔مزید زراعت کی خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پنجاب 10 لاکھ مویشی برآمد کرے گا
-
محکمہ زراعت پنجاب کی آم کے تیلے کے انسداد بارے سفارشات جاری
-
گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں میں تاخیر، کین کمشنر کے ادائیگیوں کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی گئی
-
پشاور، احساس فیول سپورٹ پروگرام میں 14 لاکھ کسان رجسٹرڈ
-
نوے فیصد زرعی زمین نائٹروجن کی کمی کا شکار ہے،زرعی ماہرین
-
پنجاب میں20 ہزار گرین ٹریکٹرز تقسیم، مزید 10 ہزار کی فراہمی شروع
-
پنجاب کے میدانی علاقوں میں ادرک کی کاشت مارچ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
زرعی شعبے میں خواتین کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے فاطمہ فرٹیلائزر نے عالمی یومِ خواتین پر“سرسبز تعبیر: سیڈز آف چینج”مہم کا آغاز کر دیا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھمبی کی پیداوار 15لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی
-
آلو کے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری، 5 لاکھ ٹن سے زائد ایکسپورٹ کے آرڈرز مل گئے
-
موسمی دباؤ میں اضافہ، آم کی صنعت خطرے میں،ماہرین کا مربوط حکمتِ عملی اپنانے پر زور
-
آم کے بور کی مکھی پھل کو بری طرح متاثر کرتی ہے، محکمہ زراعت سمبڑیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.