کپاس کی تحقیق میں انقلابی پیش رفت ناگزیر، اعلیٰ پیداواری اور معیاری اقسام دریافت کی جائیں، سیکرٹری زراعت
جمعرات 25 دسمبر 2025 22:43
(جاری ہے)
اجلاس میں کپاس کی تحقیق، پیداوار میں اضافے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تحقیقی حکمتِ عملی پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب صوبے میں زراعت کے فروغ، جدت اور پائیدار ترقی کے لیے بھرپور وسائل فراہم کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کپاس ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اس شعبے میں تحقیق کو جدید خطوط پر استوار کیے بغیر ترقی ممکن نہیں۔انہوں نے زرعی سائنسدانوں کو ہدایت کی کہ وہ عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق واضح تحقیقی اہداف مقرر کریں اور کلائمیٹ اسمارٹ کپاس کی اقسام کی دریافت پر خصوصی توجہ دیں۔افتخار علی سہو نے بتایا کہ ان اہداف کے حصول کے لیے باقاعدہ ٹائم لائنز مقرر کر دی گئی ہیں تاکہ تحقیق کے نتائج بروقت سامنے آ سکیں۔ انہوں نے اس امر کی بھی یقین دہانی کرائی کہ کپاس پر تحقیق کے لیے ادارے کو تمام ممکنہ وسائل فراہم کیے جائیں گے اور تحقیقی سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔تاہم انہوں نے ادارے کی موجودہ تحقیقی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نتائج ابھی تک حوصلہ افزا نہیں، جس میں فوری اور نمایاں بہتری کی ضرورت ہے۔انہوں نے وائس چانسلر محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر آصف علی پر زور دیا کہ وہ کپاس کی تحقیق میں بہتری لانے کے لیے اپنا مؤثر اور کلیدی کردار ادا کریں اور تحقیقی کاوشوں کو عملی نتائج سے ہم آہنگ بنائیں تاکہ کسانوں کو جدید، معیاری اور زیادہ پیداوار دینے والی اقسام میسر آ سکیں۔مزید زراعت کی خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پنجاب 10 لاکھ مویشی برآمد کرے گا
-
محکمہ زراعت پنجاب کی آم کے تیلے کے انسداد بارے سفارشات جاری
-
گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں میں تاخیر، کین کمشنر کے ادائیگیوں کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی گئی
-
پشاور، احساس فیول سپورٹ پروگرام میں 14 لاکھ کسان رجسٹرڈ
-
نوے فیصد زرعی زمین نائٹروجن کی کمی کا شکار ہے،زرعی ماہرین
-
پنجاب میں20 ہزار گرین ٹریکٹرز تقسیم، مزید 10 ہزار کی فراہمی شروع
-
پنجاب کے میدانی علاقوں میں ادرک کی کاشت مارچ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
زرعی شعبے میں خواتین کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے فاطمہ فرٹیلائزر نے عالمی یومِ خواتین پر“سرسبز تعبیر: سیڈز آف چینج”مہم کا آغاز کر دیا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھمبی کی پیداوار 15لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی
-
آلو کے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری، 5 لاکھ ٹن سے زائد ایکسپورٹ کے آرڈرز مل گئے
-
موسمی دباؤ میں اضافہ، آم کی صنعت خطرے میں،ماہرین کا مربوط حکمتِ عملی اپنانے پر زور
-
آم کے بور کی مکھی پھل کو بری طرح متاثر کرتی ہے، محکمہ زراعت سمبڑیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.