اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس میں مسکراہٹ مہم کا آغاز

منگل 6 جنوری 2026 17:54

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2026ء) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس نے یونیورسٹی کے کیمپسز میں مسکراہٹ مہم 2026 کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد طلبا اور عملے کے درمیان شفقت، مہربانی اور مثبت رویوں کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ یہ اقدام ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح روزمرہ کے جذبات اور رویے بالخصوص ایک سادہ سی مسکراہٹ انسانی تعلق کو مضبوط بنا سکتی ہے اور کیمپس کے ماحول کو بہتر بنا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

لیکچر ہال سے لے کر دالان تک مہم ٹیم ورک حوصلہ افزائی اور باہمی احترام کے لمحات کا اظہار ہے جو یونیورسٹی کو ایک خوش آئند کمیونٹی کا احساس دلاتی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اس مہم سے جڑے اساتذہ اور طلبا وطالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوے ان کے انسانی اقدار کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کاوش ایک خواشگوار تعلیمی ثقافت کی تشکیل کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ اور طلبا کے درمیان مثبت تعامل سیکھنے کو ہر ایک کے لیے قابل رسائی اور دل چسپ بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :