پشاور اورگردنواح میں شدید سردی اور دھند

یونیورسٹی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بوندا باندی کے ساتھ شدید دھند چھائی رہی

منگل 6 جنوری 2026 19:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2026ء) شہر میں شدید سردی، گھنی دھند اور بوندا باندی کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوگئی۔

(جاری ہے)

پشاوراورگردنواح میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ،دھند کے باعث حد نگاہ صفرتک پہنچ گئی ہے ،صبح کے اوقات میں باہر نکلنامشکل ہوگیا ہے ،منگل کے روز تودوپہر تک انتہائی سردی اوردھندرہا۔ یونیورسٹی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بوندا باندی کے ساتھ شدید دھند چھائی رہی، جس کے باعث حدِ نگاہ بعض مقامات پر صفر ہو گئی۔شہر اور مضافاتی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :