وزیر قانون رانا محمد اقبال خان کی میاں منظور احمد وٹو کے تعزیتی ریفرنس میں شرکت
بدھ 21 جنوری 2026 19:33
(جاری ہے)
صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے میاں منظور احمد وٹو مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ‘‘آج ہم ایک ایسے عظیم سیاسی رہنما، مدبر قانون دان اور شائستہ انسان کی یاد میں جمع ہیں جن کا انتقال صوبے کی سیاست کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بطور اسپیکر میاں منظور وٹو نے ایوان کو وقار، غیرجانبداری اور آئینی حدود کے اندر چلایا جبکہ بطور وزیراعلیٰ ان کا طرزِ حکمرانی توازن، مشاورت اور بردباری کی عملی مثال تھا۔‘‘میاں منظور وٹو اختلافِ رائے کو دشمنی نہیں بلکہ جمہوریت کا حسن سمجھتے تھے۔ ان کی شائستگی، تحمل اور سیاسی بصیرت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور نئی نسل کے سیاستدانوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔’’انہوں نے مرحوم کے لیے دعا مغفرت بھی کرائی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی میاں حبیب نے کہا کہ میاں منظور وٹو جمہوری روایات کے امین اور آئین و پارلیمان کے وقار کے علمبردار تھے۔ سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی نے مرحوم کی شائستگی، بردباری اور وقار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اختلاف کے باوجود شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتے تھے۔بریگیڈیئر (ر) جبار بٹ نے ان کی قومی سوچ، تحمل اور اصول پسندی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مرحوم کی صاحبزادیوں جہاں آرا وٹو اور عائشہ وٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کے والد نے ہمیشہ عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کو اپنی زندگی کا نصب العین بنایا اور وہ اصولوں پر مبنی سیاست کے قائل تھے۔ صوبائی وزیر قانون کو تعزیتی ریفرنس میں شرکت پر اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخونخوا کا ضلع ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کا نوٹس، واقعے کی شدید مذمت
-
وہاڑی، چونگی نمبر 5 کے قریب فائرنگ، دو افراد جاں بحق، پولیس نے کارروائی شروع کر دی
-
کتاب سے محبت کا عالمی دن 9اگست کو منایاجائیگا
-
ہربنس پورہ میں خستہ حال 3منزلہ مکان کی چھت گرنے سے بچوں سمیت 9افراد جاں بحق ،3افراد زخمی
-
کرپٹو کرنسی سے متعلق درج مقدمے میں ملزم حماد علی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
گورنر خیبر پختونخوا سے مفتی عبدالرحیم کی ملاقات، صوبے میں قیام امن کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کا ایک ملین یوتھ ڈیولپمنٹ ایڈووکیٹس تیار کرنے کا اعلان، پالیسیوں کے تسلسل کو قومی ترقی کی کنجی قرار دے دیا
-
ہربنس پورہ میں مکان کی چھت گرگئی، 8 سے 10افراد ملبے تلے دب گئے
-
پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان خواجہ سرا بھی سڑکوں پر نکل آئے
-
پی ٹی آئی ،جے یو آئی کا پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی سے چلنے پر اتفاق
-
گورنر سندھ نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس مبارک کی تقریبات کاافتتاح کر دیا
-
وزیراعظم سے رانا مشہود خان کی ملاقات، یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.