فیمس فیشن ڈیزائنر فیشن سٹائلسٹ کامی جی کی سالگرہ گلبرگ سکھ چین کلب میں منعقد کی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 23 جنوری 2026 18:47

فیمس فیشن ڈیزائنر فیشن سٹائلسٹ کامی جی کی سالگرہ گلبرگ سکھ چین کلب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2026ء) فیمس فیشن ڈیزائنر فیشن سٹائلسٹ کامی جی کی سالگرہ گلبرگ سکھ چین کلب میی منعقد کی گئی جس میی فیشن انڈسٹری کی نامور ماڈلز سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا تفصیلات کے مطابق نامور فیشن ڈیزائنر فیشن سٹائلسٹ کامی جی کی سالگرہ کی پروقار تقریب سکھ چین کلب میں منعقد کی گئی جہاں مشہور آر جے ڈاکٹر اعجاز وارث نامور ماڈل جیا ملک ثنا خان اسٹرالوجسٹ ثمرانہ شاہ دیا ملک بیوٹیشن شیرین کائنات میک اپ آرٹسٹ حسنین میر عروہ راجپوت اور عمران راج سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء نے کامی جی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ ان کے دوستوں کی جانب سے تحائف بھی پیش کئے گئے اس موقع پر ماڈل سمیت دیگر شریک شخصیات نے کامی کے تصاویر بنواتے ہوئے  ڈنر کے ساتھ میوزک کو بھی خوب انجوائے کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے فیشن ڈیزائنر کامی کا کہنا تھا کہ سالگرہ منانے کا مقصد دوستوں اور فیملی کو اکھٹا کر کے مل بیٹھنے کا بہانا ہوتا ہے جہاں آپ اپنے دوستوں کی خوشیوں میی شریک ہوکر ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں میی اپنے تمام فرینڈز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو میری سالگرہ میی شریک ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ فیشن ڈیزائنر اپنا بھرپور مثبت کردار ادا کر رہا ہوں جبکہ اس کے ساتھ مختلف پی آر پروجیکٹ کا حصہ بھی بن رہا ہوں ان کا مزید کہنا تھا کہ میی چاہتا ہوں ہماری فیشن انڈسٹری بہت ترقی کر رہی اور بین الاقوامی سطح پر ہمارے ڈیزائنر کی پذیرائی ہوتی ہے جس کی وجہ بہت سے لوگ اس انڈسٹری سے جڑ چکے ہیی جو بہت خوش عین بات ہے

متعلقہ عنوان :