عدالت نے یوٹیوبرعلی حیدرآبادی کو عبوری ضمانت دیتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا

منگل 7 جولائی 2026 20:58

عدالت نے یوٹیوبرعلی حیدرآبادی کو عبوری ضمانت دیتے ہوئے پولیس کو گرفتاری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2026ء) لاہور کی سیشن عدالت نے یوٹیوبر علی حیدرآبادی کو بیوی پر تشدد کے مقدمے میں 14 جولائی تک عبوری ضمانت دیتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا اور ملزم کو تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج نے علی حیدرآبادی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد علی حیدرآبادی کو 14 جولائی تک عبوری ضمانت دیتے ہوئے گرفتاری سے روک دیا اور انہیں شاملِ تفتیش ہونے کی ہدایت کی ۔