خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری کے دوران حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہوئے،پی ڈی ایم اے

ہفتہ 24 جنوری 2026 22:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2026ء) خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری کے دوران حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہوئے۔پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) نے 22 جنوری سے اب تک بارشوں اور برفباری سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 7 بچے، ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بارشوں اور برفباری کے باعث 5 گھر وں کو جزوی نقصان پہنچا ۔چترال، مالاکنڈ، شانگلہ اور خیبر میں لینڈ سلائیڈنگ، گھروں کی چھتیں اور برفانی تودے گرنے کے حادثات پیش آئے۔حکام کے مطابق بند شاہراہوں کو کھولنے اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔بالائی اضلاع میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ (آج) اتوار کی رات سے منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔