پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ،ترجمان محکمہ موسمیات

بدھ 28 جنوری 2026 16:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2026ء) پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سیالکوٹ، نارووال، گجرات، شیخوپورہ، جھنگ اور گردونواح میں چند مقامات پر دھند کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا۔ گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ17سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح17فیصدریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :