پاکستان میں ٹرانسجینڈر کے حقوق کی جدوجہد اجاگر کرنے کیلئے پوڈکاسٹ سیریز کا آغاز

سیریزکا مقصد آگاہی پیدا کرنا اور ایسے موضوعات پر معنی خیز مکالمے کو فروغ دینا ہے جو عموما معاشرت میں ممنوع سمجھے جاتے ہیں.نوجوان فنکار محمد عثمان ملک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 28 جنوری 2026 17:33

پاکستان میں ٹرانسجینڈر کے حقوق کی جدوجہد اجاگر کرنے کیلئے پوڈکاسٹ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 جنوری ۔2026 ) نوجوان فنکارمحمد عثمان ملک نے ملک میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے بنیادی انسانی حقوق کو اجاگرکرنے کیلئے ایک زبردست پوڈکاسٹ سیریز تخلیق کی ہے، جس کا مقصد ایسے سماجی مسائل کو اجاگر کرنا ہے جو عموما عوامی بحث و مباحثے میں نظر انداز کئے جاتے ہیں.

(جاری ہے)

پوڈکاسٹ کے تازہ ترین اقساط میں پاکستان میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے بنیادی انسانی حقوق اور عزت پر روشنی ڈالی گئی ہے یہ سیریز ملک کے آفیشل فیس بک پیج پر دستیاب ہے اور اس کا مقصد آگاہی پیدا کرنا اور ایسے موضوعات پر معنی خیز مکالمے کو فروغ دینا ہے جو عموما معاشرت میں ممنوع سمجھے جاتے ہیں کھلے دل سے گفتگو کے ذریعے، ملک یہ دریافت کرتے ہیں کہ معاشرہ اکثر ٹرانسجینڈر افراد کو درپیش چیلنجز کو نظر انداز کیوں کرتا ہے اور ان کے بنیادی حقوق کو اکثر نظرانداز کیوں کیا جاتا ہے.

رپور ٹ کے مطابق اقساط میں ملک کے ساتھ آرینا شفقات شریک ہیں، جو بین الاقوامی امور کی ماہر اور معروف محقق ہیں ان کی گفتگو میں کمیونٹی کو درپیش نظامی غفلت، سماجی حاشیے پر رہنا اور خاندانی دبا ﺅکو اجاگر کیا گیا ہے یہ مکالمہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ ٹرانسجینڈر کو شناخت، احترام اور مساوی شہریوں کی طرح سماجی شمولیت حاصل ہونی چاہیے. محمد عثمان ملک نے واضح کیا کہ اس پوڈکاسٹ کا مقصد صرف انسانی وقار، آئینی حقوق اور سماجی قبولیت پر توجہ مرکوز کرنا ہے اقساط میں ہمدردی، آگاہی، اور سماجی ذمہ داری جیسے موضوعات پر بات کی گئی ہے، تاکہ ناظرین اپنے تعصبات کو چیلنج کریں اور غلط فہمیوں پر نظر ثانی کریں حساس موضوعات کو حساسیت اور ذمہ داری کے ساتھ اجاگر کرنے کے باعث یہ سیری توجہ حاصل کر چکی ہے اس اقدام کے ذریعے، ملک اپنی پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے کھلے مکالمے کی حوصلہ افزائی اور سماجی تبدیلی کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں.