شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 29 جنوری 2026 14:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2026ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے محکمہ کے مطابق شہر میں مختلف سمتوں سے 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔جمعرات کو شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

آج(جمعہ) کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ہوا میں نمی کا تناسب 20 سے 70 فیصد کے درمیان رہ سکتا ہے۔جمعرات کی صبح حدِ نگاہ 4 کلومیٹر اور نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جس سے شہریوں کو سرد اور خشک موسم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ شہریوں کو ہلکے گرم کپڑے پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :