این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں خون عطیہ مہم کا انعقاد

رضاکارانہ خون کا عطیہ ہنگامی طبی امداد اورضرورت مند افراد کی خدمت کیلئے اہم عمل ہے، این ڈی ایم اے

پیر 2 فروری 2026 21:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2026ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای)ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں خون عطیہ کرنے کی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ مہم این ڈی ایم اے اور لائف سیورز ویلفیئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے منعقد ہوئی جس میں این ڈی ایم اے کے افسران اور عملے نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

این ڈی ایم اے کے مطابق رضاکارانہ خون کا عطیہ ہنگامی طبی امداد اور ضرورت مند افراد کی خدمت کیلئے ایک اہم عمل ہے۔

اس موقع پر ملازمین نے خون عطیہ کر کے انسانی جانیں بچانے کے عزم کا اظہار کیا۔لائف سیورز ویلفیئر آرگنائزیشن کی نگرانی میں طبی اصولوں کے مطابق خون کے عطیات جمع کیے گئے۔ جمع شدہ خون لائف سیورز کے نیٹ ورک کے ذریعے مختلف ہسپتالوں اور ضرورت مند مریضوں کو فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :