آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

منگل 3 مارچ 2026 23:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2026ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور سرد رہے گا،میدا نی علا قوں میں دن کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں سرد رہا۔منگل کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 07،سکردو، استور منفی2، کالام، گوپس اور گلگت میں 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :