خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

منگل 3 مارچ 2026 23:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2026ء) خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا ، محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے، چترال، دیر اور سوات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان، پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ، پشاورمیں ہوا میں نمی کا تناسب 18 فیصد ریکارڈ، دیر اور مالم جبہ میں درجہ حرارت 3 ، چترال میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ۔

متعلقہ عنوان :