بی آر ایس پی کے زیراہتمام عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے تقریب
بدھ 11 مارچ 2026 22:34
(جاری ہے)
پروگرام کی میزبانی بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کی سینئر منیجر جینڈر میڈم سائمہ ہارون نے کی۔
انہوں نے معزز مہمانوں اور شرکا کو خوش آمدید کہا اور اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کا عالمی دن ہمیں یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم نہ صرف خواتین کی کامیابیوں کو سراہیں بلکہ ان مسائل اور چیلنجز پر بھی بات کریں جن کا خواتین کو معاشرے میں سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی آر ایس پی کی جانب سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں تاکہ اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے اور خواتین کے حقوق اور بااختیاری کے حوالے سے آگاہی پیدا کی جا سکے۔تقریب میں سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ میڈم سائرہ عطا بلوچ، صوبائی محتسب برائے انسدادِ ہراسگی میڈم طاہرہ بلوچ، چیف ایگزیکٹو آفیسر بی آر ایس پی ڈاکٹر طاہر رشید، سینئر منیجر نعمت اللہ خان، ماہرِ نفسیات میڈم ہما عطا (وومن اینڈ جووینائل فیسلٹیشن سینٹر کوئٹہ)، منیجر وومن ہیلپ لائن اشفاق احمد، سینئر صحافی میر بہرام بلوچ، امتیاز احمد، میر بہرام لہڑی، نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے نمائندے علی رضا اور بی آر ایس پی کے مختلف منصوبوں سے وابستہ خواتین و مرد اسٹاف نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر طاہر رشید نے کہا کہ وہ ادارے کی خواتین سٹاف اور دیگر شرکا کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پی اپنے ادارے میں خواتین کی شمولیت کو اہمیت دیتا ہے اور ہر سطح پر خواتین کو مساوی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔تقریب کے دیگر مقررین نے بھی خواتین کی شمولیت کو معاشرتی اور معاشی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بنائے گئے قوانین پر موثر عملدرآمد اور عوامی آگاہی نہایت ضروری ہے۔پروگرام کے اختتام پر مہمانِ خصوصی میڈم سائرہ عطا بلوچ اور صوبائی محتسب میڈم طاہرہ بلوچ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں، جبکہ شرکا نے خواتین کے عالمی دن کے پیغام کو آگے بڑھانے اور خواتین کی بااختیاری کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب بھر میں دفعہ 144کا نفاذ،پابندی کا اطلاق 27مئی سے منگل 02جون تک ہوگا
-
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
-
نیب کا حکم، کراچی اور جامشورو میں بحریہ ٹاؤن کی جائیدادیں اور اراضی منجمد
-
ساہیوال،کبابش پیزا ملازم ،شہری پر رعب جھاڑ تے،جعلی سی آئی اے آفیسر گرفتار
-
ورلڈ اربن فورم میں مریم نواز کے ترقیاتی ماڈل کو پذیرائی مل رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
پاکستان کسی بھی مہم جوئی کیخلاف اپنی سالمیت کے دفاع کیلئے ہر قیمت ادا کریگا، وزیراعظم
-
پاکستانی عازمین حج کے کھانوں پر مجموعی اخراجات 14 کروڑ 48 لاکھ سعودی ریال سے تجاوز کر گئے
-
واٹس ایپ نمبر کوفعال اور رجسٹرڈ سم سے منسلک کیا جائے ‘ پی ٹی اے
-
وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا بہاولپور میں 50 بستروں پر مشتمل مجوزہ برن یونٹ سائٹ کا دورہ
-
جہانگیرترین کا نمایاں کارکردگی کے حامل طلبہ کو بیرون ممالک تعلیم کے حصول کیلئے ہر طرح کی معاونت دینے کا اعلان
-
ہمیں کسی سے کوئی بدلہ اور نہ نا انتقام لینا ہے ‘ خواجہ سعد رفیق
-
پسند کی شادی کا تنازع، 150 سے زائد گھر جلنے کے بعد متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارومددگار، حکومت سے انصاف اور امداد کی اپیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.