محکمہ موسمیات کی 30مارچ تک گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی

چترال،دیر،سوات اور کوہستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

منگل 24 مارچ 2026 17:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2026ء) محکمہ موسمیات نے 30مارچ یک بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مانسہرہ،ایبٹ آباد،بالاکوٹ اور بونیر میں بارش متوقع ہے م،شانگلہ، مہمند اور کرم میں تیزہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری ،پشاور،مردان، صوابی، نوشہر اور چارسدہ میں بھی بادل برسیں گے، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈی آئی خان میں تیزبارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر کاکہنا ہے کہ کراچی سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے،25مارچ کو کراچی میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے،26 مارچ کو شہر میں کہیں کہیں تیز بارش کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں 28 سے 30مارچ تک چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے،شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔