لاہور میں میٹرک کے سالانہ امتحانات (کل )سے شروع

2 لاکھ 85 ہزارامیدواروں کیلئے 880امتحانی مراکز قائم، سکیورٹی کے سخت انتظامات

جمعرات 26 مارچ 2026 13:02

لاہور میں میٹرک کے سالانہ امتحانات (کل )سے شروع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2026ء) لاہورمیں میٹرک کے سالانہ امتحانات کاآغاز کل ( بروز جمعہ ) 27ما رچ سے ہو گا، پہلاپرچہ عربی، کمرشل جغرافیہ اور تاریخ کا لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

لاہورمیں میٹرک امتحانات میں 2لاکھ 85ہزار امید وار شرکت کریں گے،امیدواروں کے لئے 880امتحانی مراکز تشکیل دے دیئے گئے،26امتحانی مراکزکی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے گی ۔تمام امتحانی سنٹرزمیں دفعہ144نافذہوگی،کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کوامتحانی سنٹرزمیں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، میٹرک کا آخری پرچہ 16 اپریل کو پنجابی اور تاریخ اسلام کا لیا جائے گا ، نہم جماعت کے امتحانات 17 اپریل سے شروع ہوں گے۔