پی ڈی ایم اے بلوچستان نے ممکنہ بارشوں پیدا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مون سون کنٹی جنسی پلان 2026 جاری کر دیا
جمعرات 26 مارچ 2026 18:21
(جاری ہے)
منصوبے میں موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں گزشتہ برسوں کے تجربات، بارشوں کے رجحانات اور ممکنہ خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی مرتب کی گئی ہے تاکہ بروقت اقدامات کے ذریعے انسانی جانوں، املاک، زرعی زمینوں، مواصلاتی نظام اور بنیادی ڈھانچے کو ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔
کنٹیجنسی پلان کے تحت صوبے کے تمام متعلقہ سرکاری محکموں، ضلعی انتظامیہ، امدادی اداروں اور سروس فراہم کرنے والے اداروں کو واضح ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں جبکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وسائل کی بروقت فراہمی اور اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کو یقینی بنانے کے لیے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں بھاری مشینری، ریسکیو آلات، طبی سہولیات، ادویات، ایمبولینس سروسز، صاف پانی کی فراہمی، نکاسی آب کے انتظامات اور دیگر ہنگامی امدادی سامان کو پہلے سے دستیاب رکھنے کے اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں فوری اور مؤثر امدادی کارروائیاں ممکن بنائی جا سکیں۔منصوبے کے تحت ممکنہ متاثرہ علاقوں کے لیے محفوظ مقامات اور عارضی پناہ گاہوں کی نشاندہی بھی کر دی گئی ہے جہاں ضرورت پڑنے پر متاثرہ افراد کو فوری طور پر منتقل کر کے انہیں خوراک، طبی امداد، صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ضلعی سطح پر ہنگامی ردعمل کے نظام کو فعال رکھنے اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے مربوط میکنزم وضع کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری فیصلے اور مؤثر اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔پی ڈی ایم اے بلوچستان نے صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر فوکل پرسنز بھی مقرر کیے ہیں تاکہ تمام متعلقہ اداروں کے درمیان معلومات کے بروقت تبادلے، رابطہ کاری اور امدادی سرگرمیوں میں ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ منصوبے میں غیر سرکاری تنظیموں، رضاکارانہ اداروں، اقوام متحدہ کے شراکت دار اداروں اور دیگر امدادی تنظیموں کے ساتھ تعاون کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ قدرتی آفت کی صورت میں مشترکہ اور مؤثر ردعمل فراہم کیا جا سکے۔پی ڈی ایم اے بلوچستان نے تمام متعلقہ اداروں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو سروسز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ مون سون سیزن کے دوران مکمل الرٹ رہیں، پیشگی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاری برقرار رکھیں۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ مون سون کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ندی نالوں اور سیلابی راستوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، موسمی صورتحال سے متعلق سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں تاکہ بروقت اقدامات کے ذریعے کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید موسم کی خبریں
-
خیبرپختونخوا میں 17 اگست سے اب تک بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں و دیواریں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے،پی ڈی ایم اے
-
ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سیلاب کا خدشہ
-
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بوندا باندی کا امکان
-
موسلا دھار بارش کی وجہ سے پارلیمنٹ ہائوس کی چھتیں ٹپک پڑیں
-
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بوندا باندی کا امکان
-
پنجاب کے تمام دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے، پی ڈی ایم اے
-
دریائے چناب میں سیلابی ریلے بارے سوشل میڈیا و نجی چینلز پر چلنے والی خبر میں صداقت نہیں، پی ڈی ایم اے
-
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 15 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
-
پنجاب بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ،متعلقہ محکمے ہائی الرٹ
-
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر کا 13 تا 15 اگست بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ بارے الرٹ جاری
-
لاہور میں بارش، ائرپورٹ پر سب سے زیادہ 75 ملی میٹر ریکارڈ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.