خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں مزید بارش کا امکان

جمعرات 26 مارچ 2026 23:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2026ء) خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں مزید بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، نوشہرہ ، مردان ، چارسدہ ، صوابی ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے ، تورغر ، شانگلہ ، بٹ گرام ، مالاکنڈ ، سوات ، بونیر ،چترال میں بھی بارش ہو گی ، محکمہ موسمیات کے مطابق ہنگو ، کوہاٹ ، شمالی و جنوبی وزیر ستان ، ڈی آئی خان ، ٹانک ، کرم ، خیبر ، مہمند ، اورکزئی میں بھی بارش متوقع ہے۔

(جاری ہے)

بنوں ، کرک ، لکی مروت ، کوہستان میں بھی بارش کا امکان ہے، بالائی اضلاع میں پہاڑوں پر ہلکی برف باری اور ژالہ باری کا امکان ہے، گزشتہ روز پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :