ڈاکٹر فضیلہ عباسی پر منی لانڈرنگ کے الزامات، ایف آئی اے نے 2مقدمات درج کر لئے

فضیلہ عباسی کے 22بینک اکائونٹس میں 25ارب روپے کے ٹرن اوور کا انکشاف ہوا ،ایف آئی اے

جمعرات 26 مارچ 2026 22:10

ڈاکٹر فضیلہ عباسی پر منی لانڈرنگ کے الزامات، ایف آئی اے نے 2مقدمات درج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2026ء) ایف آئی اے نے اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کیخلاف منی لانڈرنگ کے الزامات سامنے آنے پر 2الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق پہلا مقدمہ کمرشل بینکنگ سرکل میں منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، جبکہ دوسرا مقدمہ اینٹی کرپشن ونگ میں قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تحقیقات کے مطابق ڈاکٹر فضیلہ عباسی پر بغیر رجسٹریشن غیر قانونی طور پر کلینک چلانے کا بھی الزام ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اور مشکوک ٹرانزیکشنز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے بظاہر شواہد موجود ہیں۔ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ فضیلہ عباسی کے 22بینک اکائونٹس میں تقریبا 25ارب روپے کا ٹرن اوور سامنے آیا ہے، جبکہ ان کی ظاہر کردہ سالانہ آمدن 4سے 6لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ مقدمے کے مطابق ڈاکٹر فضیلہ عباسی پر غیر قانونی طور پر رقوم امریکہ اور دبئی منتقل کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔