نرسری تا دہم جماعت کے طلبا کے لیے کتابوں کی فیصد وار تقسیم کا اعلان

جمعہ 27 مارچ 2026 16:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2026ء) نئے تعلیمی سال میں تقریباً 3 کروڑ مفت درسی کتب طلباء میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق رواں سال بھی 100فیصد طلباء کو نئی کتابیں فراہم نہیں کی جا سکیں گی اور لاکھوں طلباء کو پرانی کتابوں پر گزارا کرنا پڑے گا۔طلباء کو پرانی کتابیں سکولوں میں قائم بک بینک سے فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

مقررہ تقسیم کے مطابق نرسری سے تیسری جماعت کے طلباء کو 100فیصد کتابیں ملیں گی جبکہ چوتھی اور پانچویں جماعت کے طلباء کو 80 فیصد کتابیں ملیں گی۔مزید برآں چھٹی، ساتویں، آٹھویں اور نویں جماعت کے طلباء کو 50فیصد کتابیں فراہم کی جائیں گی جبکہ دہم جماعت کے طلباء کو 100فیصد کتابیں دی جائیں گی۔محکمہ تعلیم کے مطابق رواں سال 3 کروڑ سے زائد درسی کتب چھاپی گئی ہیں جن میں سے اب تک 2لاکھ 30ہزار کتابیں تقسیم کی جا چکی ہیں۔پیما اور پیف کے سکولوں کو بھی انہی 3 کروڑ کتابوں میں سے درسی کتب فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :