کسانوں کو معیاری بیجوں کی فراہمی کیساتھ سبسڈی بھی دی جارہی ہے‘ نوید شہزاد مرزا

ادارے کی جانب سے اصلاحاتی پالیسیوں کو موثر انداز میں نافذ کیا گیا ‘ ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن

اتوار 29 مارچ 2026 12:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2026ء) پنجاب سیڈ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر نوید شہزاد مرزا نے کہا ہے کہ صوبے میں زرعی پیداوار بڑھانے میں پنجاب سیڈ کارپوریشن کا کلیدی کردار ہے ،کسانوں کو معیاری بیجوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سبسڈی بھی دی جارہی ہے ،وزیر زراعت اور سیکرٹری زراعت کی قیادت میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے زرعی شعبے کی بہتری کے وژن پر جامع حکمت عملی کے تحت کام جاری ہے۔

اپنے بیان میں ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن نوید شہزاد مرزا نے کہا کہ معیاری بیجوں کے استعمال سے مختلف اجناس کی پیداوار میں اضافہ دیکھا جارہاہے جو ادارے کی بڑی کامیابی ہے ۔ بیجوں کے شعبے کی ترقی کیلئے مختلف اصلاحات پر بھی کام جاری ہے تاکہ معیاری اور تصدیق شدہ بیجوں کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور کسانوں کو بہتر نتائج مل سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن میں جدید نظام متعارف کرانے کے لیے مختلف منصوبے بھی شروع کیے گئے ہیں،ٹیکنالوجی کے حصول پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جس کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کی جانب سے اصلاحاتی پالیسیوں کو موثر انداز میں نافذ کیا گیا ہے جس سے نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ کسانوں کے معاشی حالات پر بھی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔