وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کے مابین اہم ملاقات
گلگت بلتستان میں پائیدار امن کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ، امن دشمن عناصر کو بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لانے کا عزم
اتوار 29 مارچ 2026 12:25
(جاری ہے)
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ملک کے تمام علاقوں بالخصوص گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت خطے میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، سیاحت کے فروغ، تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ مقامی عوام کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس (ر)یار محمد نے وفاقی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے نہ صرف امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی بلکہ ترقیاتی منصوبوں کی رفتار بھی تیز ہوگی، جس سے خطے کے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور سیاحت کے شعبے کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ ملاقات میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان کو ایک پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ خطہ بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے -متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 2288 پوائنٹس گر گیا
-
سونے کی قیمت میں 1200 روپے فی تولہ اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ
-
سیمنٹ کی فروخت میں تین ماہ کے دوران 3.9 فیصد اضافہ ، برآمدات میں کمی
-
سونے کی قیمت میں1,200 روپے تولہ اضافہ
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1772 پوائنٹس کی کمی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے کمی
-
ایس ای سی پی کی ایف آئی اے کو ریفرنس بھیجنے کی منظوری، سرمایہ کاروں کے تقریباً 5 کروڑ روپے تاحال واجب الادا
-
مقامی تیار کردہ موبائیل فونز کا اگست 2026 کے دوران مارکیٹ شیئر 95 فیصد رہا ، پیداوار کا حجم 1.66 ملین یونٹس ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پرمندی کا رجحان، 100 انڈیکس 461.26 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 68 ہزار 155.49 پوائنٹس پر بند
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.