۳مبینہ منی لانڈرنگ کیس ُ حمزہ علی عباسی کی بڑی بہن معروف ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت بحال

منگل 31 مارچ 2026 17:05

) اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی بڑی بہن معروف ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت بحال کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کی ہدایت کی ہے ۔منگل۔

(جاری ہے)

کو جسٹس محمد اعظم خان نے فضیلہ عباسی کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت بحال کرکے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ڈاکٹر فضیلہ عباسی اپنے وکیل نعیم بخاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، انکے وکیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی تین مرتبہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں، ایک مرتبہ پیش نا ہوئیں اور تین دن کا میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرایا تو ضمانت خارج ہو گئی۔جس پر عدالت نے ان کی عبوری ضمانت بحال کردی ۔