چیف ایگزیکٹو NTPC فیاض احمد رانا نے نومنتخب چیئرمین نعمان اکبر گھمن اور وائس چیئرمین شاہد محمود سے حلف لیا

بدھ 15 اپریل 2026 14:20

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2026ء) نشتر ٹاؤن پریس کلب کے نومنتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین کی پروقار تقریبِ حلف برداری گزشتہ روز مونال ریسٹورنٹ لبرٹی چوک میں منعقد ہوئی،جس میں چیف ایگزیکٹو NTPC فیاض احمد رانا نے چیئرمین نعمان اکبر گھمن اور وائس چیئرمین شاہد محمود سے ان کے عہدوں کا حلف لیا،اس موقع پرتقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو فیاض احمد رانا نے کہا کہ نشتر ٹاؤن پریس کلب صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور مثبت و تعمیری صحافت کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا،انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور انہیں ایک ایسا مضبوط پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں وہ بلا خوف و خطر عوامی مسائل ایوانوں تک پہنچا سکیں،بعدازاں گفتگوکرتے ہوئے نو منتخب چیئرمین نعمان اکبر گھمن نے کہا کہ مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے میں اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا، نشتر ٹاؤن پریس کلب کو ایک مثالی ادارہ بنائیں گے جہاں ہر صحافی کی عزتِ نفس کا تحفظ ہو گا اور ہم مل کر علاقے کے پسماندہ طبقات کی آواز بنیں گے،انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم دن رات ایک کر کے صحافتی اقدار کو سربلند رکھے گی،نو منتخب وائس چیئرمین ڈاکٹر شاہد محمود نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیں اس ذمہ داری کے لائق سمجھا، ہم عہدیداران اور ممبران کے درمیان اتحاد و یگانگت کی فضا قائم کریں گے اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فرنٹ لائن پر کھڑے ہوں گے،انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف خبر دینا نہیں بلکہ معاشرے کی اصلاح کرنا ہے،تقریب کے مہمانِ خصوصی این اے 74 سے ایم این اے ریٹائرڈ بریگیڈیئر محمد اسلم گھمن اور چیئرمین نشتر کالونی رانا راشد محمود تھے دیگر معزز مہمانوں میں حماد اسلم گھمن، میاں فیض احمد بیلوی، راؤ ظفریاب اور صوفی محمد افضل شامل تھے،تقریب میں NTPC کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور ایگزیکٹو باڈی کے عہدیداران و ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی،جن میں صدر ہارون رحمان خان، نائب صدور اقبال نیازی، ایم اے تبسم، عامر سہیل مٹو، جنرل سیکرٹری شاہد جٹ، جوائنٹ سیکرٹری محمد واجد سلیم، فنانس سیکرٹری عبد اللطیف بیگ اور انفارمیشن سیکرٹری ملک عبدالصمد اعوان نے خصوصی طورپرشرکت کی،اس موقع پرعبدالستار عاجز، میاں نواز شاہد، سردار اصغر علی عباسی، جاوید اقبال وٹو، عاطف عمران، سید لیاقت حسین بخاری، انجم شہزاد اور خالد خان، حمزہ حمید اور سید جعفر علی کاظمی بھی تقریب میں شامل تھے، جبکہ نظامت کے فرائض سردار اصغر علی عباسی نے ادا کیے۔