اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی آنکھوں کا معائنہ، دوائیاں تجویز

چار رکنی ڈاکٹرز کے وفد میں پروفیسر ندیم قریشی، ڈاکٹر عارف خان، ڈاکٹر آفاق احمد ، ڈاکٹر عمر فاروق میں شامل

بدھ 15 اپریل 2026 22:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2026ء) اڈیالہ جیل میں پمز اور الشفا ہسپتال کے ڈاکٹرز نے اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی آنکھوں کا معائنہ کیا اور دوائیاں تجویز کی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پمز اور الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال کی چار رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم کی اڈیالہ جیل پہنچی، ڈاکٹرز کی ٹیم نے بشریٰ بی بی کی آنکھوں کا معائنہ کیا۔چار رکنی ڈاکٹرز کے وفد میں پروفیسر ندیم قریشی، ڈاکٹر عارف خان، ڈاکٹر آفاق احمد اور ڈاکٹر عمر فاروق ٹیم میں شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم نے بشریٰ بی بی کا دو گھنٹے تک طبی معائنہ کیا، میڈیکل ٹیم آنکھوں کے علاج کیلئے جدید آلات ساتھ لائی تھی۔ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم نے بشریٰ بی بی کو آئی ڈراپس اور کچھ دوائیاں تجویز کیں۔