سانجھی سبزی منصوبہ کے تحت مستحق افراد کو سبزیاں مفت فراہم کی جائیں گی،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

ہفتہ 18 اپریل 2026 22:09

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2026ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے محکمہ زراعت (ایگریکلچر ایکسٹینشن) کے زیر اہتمام “سانجھی سبزی ۔ سستی نہیں مفت” اقدام کے تحت سبزیوں کی کاشت کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت طاہر بھٹی، متعلقہ افسران اور مقامی کاشتکار موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے کہا کہ “سانجھی سبزی” منصوبہ عوامی ریلیف کا اہم اقدام ہے جس کے تحت مقامی سطح پر سبزیوں کی کاشت کو فروغ دے کر مستحق افراد کو سبزیاں مفت فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت طاہر بھٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے تحت مختلف یونین کونسلز میں سبزیوں کی کاشت کی جا رہی ہے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ اس اقدام کو شفاف اور مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہو سکیں۔\378