Live Updates

ایران کے پاس معاہدہ کرنے کا یہ آخری موقع ہے، امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی

بارک اوباما کی طرح وہی غلطی نہیں کریں گے، جن کی انتظامیہ نے 2015 میں ایران کے ساتھ ایک جامع جوہری معاہدہ کیا تھا، گفتگو

اتوار 19 اپریل 2026 19:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اس کے پاس امن معاہدے پر رضامندی کیلئے یہ آخری موقع ہے۔فاکس نیوز کو انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ سابق صدر براک اوباما کی غلطی نہیں دہرائیں گے جن کی انتظامیہ نے 2015 میں ایران کے ساتھ جامع جوہری معاہدہ کیا تھا۔ٹرمپ نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے یہ معاہدہ نہ کیا تو پورا ملک تباہ کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پھر واضح کیا کہ ایران کے پاس امن معاہدہ قبول کرنے کا یہ آخری موقع ہے، اگر تہران نے معاہدہ نہ کیا تو پورا ملک تباہ کردیا جائے گا۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ سابقہ صدر بارک اوباما کی طرح وہی غلطی نہیں کریں گے، جن کی انتظامیہ نے 2015 میں ایران کے ساتھ ایک جامع جوہری معاہدہ کیا تھا۔انہوںنے کہاکہ اب مزید نرمی نہیں دکھائی جائے گی، وہ جلدی جھک جائیں گے، آسانی سے جھک جائیں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے معاہدہ قبول نہ کیا تو جو کچھ کرنا پڑا، وہ کرنا میرے لیے اعزاز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وہ کام پچھلے 47 سالوں میں دوسرے صدور کو ایران کے ساتھ کرنا چاہیے تھا، اب وقت آ گیا ہے کہ ایران کی کلنگ مشین کو ختم کیا جائے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات