ًایمل ولی خان کا اعلیٰ اختیاراتی بورڈ میں اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو نمائندگی دینے کا مطالبہ

منگل 28 اپریل 2026 23:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2026ء) اے این پی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے اعلیٰ اختیاراتی بورڈ میں اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر ایمل ولی خان نے کہاکہ ہائی پاور بورڈ میں اپوزیشن اراکین کو بھی شامل کیا جائے انہوں نے کہاکہ اس وقت ہائی پائور بورڈ میں صرف قومی اسمبلی کے حکومتی ممبران شامل ہیں اس میں سینیٹ سے اور اپوزیشن سے ممبران کو شامل کیا جائے انہوں نے کہاکہ حکومت کو پارلیمان کو بااختیار بنانے کیلئے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو شامل کرنا چاہیے تاکہ عوام کا ان پر اعتماد ہو۔

انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں گیس کی پیداوار زیادہ ہے اور وہاں پرگیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے مگر اب حالات یہ ہیں کہ وہاں پر گیس کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبے کی پیداوار گیس کے حوالے سے جو ہمارے حقوق ہیں اس پر عمل درآمد کیا جائے اور صوبے میں گیس کی لوڈیشڈنگ ختم کی جائے۔۔۔۔۔اعجاز خاان