Live Updates

کسان کارڈ کے ذریعے حاصل کی گئی رقم5 مئی تک واپس کرنے والوں کو قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال

بدھ 29 اپریل 2026 13:38

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2026ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سمبڑیال افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی سکیم کے تحت کسان کارڈ کی ریکوری جاری ہے،5 مئی تک حاصل کی گئی رقم واپس کرنے والے کسانوں کو قرعہ اندازی میں شامل کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بدھ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سکیم کے تحت کسان کارڈ کے ذریعے بغیر سود کے حاصل کیے گئے قرض کی ریکوری جاری ہے،5 مئی تک حاصل کی گئی رقم واپس کرنے والے کسانوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات دیئے جائیں گے اور جلد رقم جمع کرانے والوں کے اکائونٹ میں اگلی رقم ٹرانسفر کردی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ جو کسان اپنی رقم وقت پر جمع کرا دیتے ہیں وہ ڈیزل پر سبسڈی کے اہل ہوں گے لہٰذا جلد اپنے واجبات جمع کرائیں اور مزید سبسڈی سے مستفید ہوں۔
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات