سیکرٹری ساہیوال بورڈ نے جماعت نہم میں رجسٹریشن / داخلہ شیڈول جاری کر دیا

منگل 5 مئی 2026 12:05

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2026ء) سیکرٹری ساہیوال بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن غلام حسین بھٹی نے بورڈ کے زیر اہتمام جماعت نہم میں رجسٹریشن / داخلہ برائے سیشن 2026-2028 کا شیڈول جاری کر دیا۔ انہوں نے سربراہان گورنمنٹ ہائی، ہائر سیکنڈری و الحاق شدہ سکولز کو ہدایت کی ہے کہ شیڈول کے مطابق صرف اہل طلبہ و طالبات کو داخل کریں اور شیڈول کے برعکس کیا داخلہ، رجسٹریشن کسی بھی وقت منسوخ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

تعلیمی اداروں میں داخلہ، رجسٹریشن کا ڈیٹا آن لائن کرنے، آن لائن رجسٹریشن ریٹرن کی مصدقہ ہارڈ کاپیاں و جمع شدہ فیس کا اصل آن لائن کمپیوٹرائزڈ بینک چالان معہ فارورڈنگ لیٹر بورڈ ہذا میں جماعت نہم میں بغیر لیٹ فیس 8 جون 2026 تک جمع کروائی جا سکتے ہیں۔ 600 روپے لیٹ فیس ( بورڈ کو واجب الادا) فی طالب علم کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 23 جون مقرر کی گئی ہے جس کے بعد کسی بھی ادارہ کو فریش داخلہ کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن رجسٹریشن سے متعلقہ ضروری رہنمائی بورڈ ہذا کی ویب سائٹ www.bisesahiwal.edu.pk پر دستیاب ہے۔\378

متعلقہ عنوان :