نہم جماعت امتحان میں نقل کیس، تین تعلیمی افسران معطل

منگل 5 مئی 2026 20:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2026ء) نہم جماعت کے امتحانی مرکز میں نقل کروانے کے معاملے پر محکمہ تعلیم نے سخت کارروائی کرتے ہوئے تین افسران کو معطل کر دیا ہے۔حکام کے مطابق یہ واقعہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نیپئر روڈ سنٹر میں پیش آیا، جہاں ابتدائی تحقیقات کے بعد تینوں افسران کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

معطل ہونے والوں میں سینئر ہیڈمسٹریس نائلہ بشیر، ایس ایس ٹی نائلہ لطیف اور جونئر کلرک مبشر علی خان شامل ہیں۔ ابتدائی انکوائری میں ان پر نااہلی اور بدانتظامی کے الزامات ثابت ہوئے، جس کے بعد فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔محکمہ تعلیم کے مطابق ان افسران کے خلاف مزید کارروائی پنجاب ایمپلائز ایفیشنسی، ڈسپلن اینڈ اکاونٹیبلٹی ایکٹ 2006 کے تحت کی جائے گی۔محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف سخت اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :