سازگارا نجینئرنگ کی گاڑیوں کی پیداواراورفروخت میں اپریل کے دوران ماہانہ وسالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،رپورٹ

بدھ 6 مئی 2026 13:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2026ء) سازگارا نجینئرنگ کمپنی کی گاڑیوں کی پیداواراورفروخت میں اپریل کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیاد پر اضافہ ریکارڈکیاگیا۔کمپنی کے سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق اپریل کے دوران اس کی گاڑیوں کی پیداوار2537یونٹس ریکارڈکی گئی جومارچ کے 1808یونٹس کے مقابلے میں 40فیصد اورگزشتہ سال اپریل کے 693یونٹس کے مقابلے میں 266فیصدزیادہ ہے۔

(جاری ہے)

مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران کمپنی کی فوروہیل گاڑیوں کی مجموعی پیداوار15408یونٹس ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 71فیصدزیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق اپریل میں کمپنی کے 2225یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی جومارچ کے 1734یونٹس کے مقابلے میں 28فیصد اورگزشتہ سال اپریل کے 549یونٹس سے 305فیصدزیادہ ہے۔مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران کمپنی کی 14855 گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 73فیصدزیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :