سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی سرپرستی میں کیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ قائم
بدھ 6 مئی 2026 20:29
(جاری ہے)
معاہدے پر دستخط کی تقریب ایس ای سی پی کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
فنڈ کے قیام کے معاہدے پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو فرخ ایچ سبزواری، سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی کے چیف ایگزیکٹو بدیع الدین اکبر، نیشنل کلیئرنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نوید قاضی، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو خرم ظفر اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل مارکیٹس کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر مبشر صادق نے دستخط کیے۔اس موقع پر چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو اور کمشنرز امتیاز حیدر، مظفر مرزا، ذیشان خٹک اور علی فرید بھی موجود تھے۔چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ حالیہ ترقی کے باوجود پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تعداد ملک کی مجموعی آبادی کے ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمیشن نے سٹرکچرل اصلاحات کے ذریعے آئندہ چند برسوں میں سرمایہ کاروں کی تعداد 25 لاکھ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی آن بورڈنگ کو آسان بنایا جا رہا ہے جبکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مارکیٹ سے متعلق بہتر آگاہی کے لیے کیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے قومی سطح پر مربوط اقدامات کیے جائیں گے۔تقریب میں پیش کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2026ء کے دوران تقریباً 24 ہزار نئے سرمایہ کار مارکیٹ میں شامل ہوئے۔ ایکویٹی مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا جبکہ ڈیٹ کیپٹل مارکیٹ میں نسبتاً سست روی دیکھی گئی جس سے موثر نگرانی اور ڈیٹا پر مبنی پالیسی اقدامات کی ضرورت اجاگر ہوئی۔انسٹیٹیوٹ آف فنانشل مارکیٹس کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر مبشر صادق نے فنڈ کے سٹریٹجک فریم ورک پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ فنڈ ایک ’’رنگ فینسڈ‘‘ ادارہ جاتی نظام ہے جو طویل المدتی کیپٹل مارکیٹ ترقی کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈ کا آغاز 12 کروڑ روپے کے ابتدائی سرمائے سے کیا جائے گا جبکہ کیپٹل مارکیٹ کے ادارے اپنی سالانہ آمدنی کا ایک فیصد اس فنڈ میں جمع کرائیں گے تاکہ اس کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔مزید تجارتی خبریں
-
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی سرپرستی میں کیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ قائم
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 11,100 روپے اضافہ ریکارڈ
-
ْوزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ٹیکس کولیکشن کیلئے خصوصی سیل قائم
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 15روپے کلو اضافہ
-
پاکستان میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے سے زائد کی کمی
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,100 روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ فارما کمپنیوں کے خالص منافع میں 17فیصدکااضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.