Live Updates

سوزوکی نے پاکستان میں اپنی نئی گاڑی متعارف کرا دی

سوزوکی فرونکس کو پاکستان میں چار مختلف ویرینٹس میں پیش کیا گیا ہے، آٹو ماہرین

جمعرات 7 مئی 2026 16:45

سوزوکی نے پاکستان میں اپنی نئی گاڑی متعارف کرا دی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) سوزوکی نے پاکستان میں اپنی نئی گاڑی متعارف کرا دی۔کمپنی نے اپنی نئی کراس اوور گاڑی فرونکس (Fronx) باضابطہ طور پر متعارف کرا دی ہے، آٹو ماہرین کے مطابق پاکستان میں کراس اوور اور ایس یو وی گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث مختلف آٹو کمپنیاں مسلسل نئے ماڈلز متعارف کرا رہی ہیں۔سوزوکی نے بھی اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنے کے لیے نئی گاڑی کو پاکستان میں لانچ کیا ہے، سوزوکی فرونکس کو پاکستان میں چار مختلف ویرینٹس میں پیش کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

Fronx GL MT (پٹرول)اس کی قیمت 59 لاکھ 99 ہزار 999 روپے مقرر کی گئی ہے، Fronx GL AT (پٹرول)اس کی قیمت 60 لاکھ 99 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔Fronx GLX 6AT )یہ مونو ٹون، مائلڈ ہائبرڈ گاڑی ہی)اس کی قیمت 62 لاکھ 99 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے، Fronx GLX 6AT (ٹو ٹون، مائلڈ ہائبرڈ گاڑی ہی)جس کی قیمت 63 لاکھ 74 ہزار 999 روپے مقرر کی گئی ہے۔سوزوکی فرونکس کو بی سیگمنٹ کراس اوور کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے جبکہ کمپنی اسے ایک جدید XUV کے طور پر مارکیٹ کر رہی ہے،پاکستانی مارکیٹ میں فرونکس کا مقابلہ کِیا اسٹونک، ہنڈا HR-V اور جیکو J5 جیسے مقبول کراس اوور ماڈلز سے ہوگا۔
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات