زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں یومِ معرکہ حق کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد

بدھ 6 مئی 2026 23:10

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2026ء) زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں یومِ معرکہ حق کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقادکیاگیا۔ زرعی یونیورسٹی ڈیرہ میں وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈیرہ ڈاکٹر لطیف گوندل کی خصوصی ہدایت پر یومِ معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی پہلی یادگاری تقریب نہایت جوش و خروش اور بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منعقد کی گئی۔

تقریب میں اساتذہ کرام انتظامی آفسران اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر قرطبہ یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈی آئی خان کیمپس پروفیسر ڈاکٹر خیرالزمان تھے جبکہ مہمانِ اعزاز کی حیثیت سے پرو وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈیرہ پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر شریک ہوئے۔ اس موقع پر رجسٹرار زرعی یونیورسٹی عبدالباسط خان،کنٹرولر امتحانات زرعی یونیورسٹی عرفان خان اور ڈائریکٹر فنانس ارم گل سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا جس میں مہمانِ خصوصی مہمانِ اعزاز یونیورسٹی آفسران اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرکزی تقریب یونیورسٹی کے ملٹی پرپز ہال میں منعقد ہوئی جہاں مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ \378

متعلقہ عنوان :