طلبہ وطالبات کی بائیو میٹرک فنگر پرنٹس کے بغیر آن لائن رجسٹریشن کا پراسیس مکمل نہیں ہو گا

جمعرات 7 مئی 2026 12:50

طلبہ وطالبات کی بائیو میٹرک فنگر پرنٹس کے بغیر آن لائن رجسٹریشن کا ..
مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) حکومت پنجاب کنٹرولنگ اتھارٹی کی ہدایات کے تحت سربراہان ادارہ جات جماعت نہم وجماعت گیارویں برائے تعلیمی سیشن 2026-28 میں طلبائوطالبات کی آن لائن رجسٹریشن داخلہ کے وقت فنگر پرنٹس کی لائیو سکینگ پراسیس کو یقینی بنایا جائے۔واضح رہے کہ طلبہ وطالبات کی بائیو میٹرک فنگر پرنٹس کے بغیر آن لائن رجسٹریشن کا پراسیس مکمل نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

آن لائن رجسٹریشن جماعت نہم بغیر لیٹ فیس 25 اپریل سے 8 جون 2026 تک کروائی جاسکتی ہے۔ آن لائن رجسٹریشن ریٹرن کی ہارڈ کاپی مع فیس چالان بورڈ میں جمع کروانے کی آخری تاریخ 8 جون 2026 ہے۔ 600 روپے فی طالب علم لیٹ فیس کے ساتھ 9 جون سے 23 جون 2026 تک رجسٹریشن کروائی جاسکتی ہے۔ ہارڈ کاپی جمع کروانے کی آخری تاریخ 23 جون 2026 ہے۔ رجسٹریشن فیس 1100 روپے فی طالب علم، پروسینگ فیس 630 روپے فی طالب علم، بورڈ ڈویلپمنٹ فنڈ 300 روپے فی طالب علم، سکالر شپ فیس 180 روپے فی طالب علم، سپورٹس فیس 200 روپے فی طالب علم ہو گی

متعلقہ عنوان :