کاشتکار اپنے ذمہ واجب الادا رقم15مئی تک جمع کرائیں اور لکی ڈرا کے ذریعے بیش قیمت انعامات پائیں، ترجمان

پیر 11 مئی 2026 20:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2026ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ کے تیسرے مرحلے کے بلوں کی ادائیگی کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

کاشتکار اپنے ذمہ واجب الادا کسان کارڈ کے بل کی 15مئی تک ادائیگی یقینی بنائیں اور بذریعہ قرعہ اندازی بیش قیمت انعامات جیتنے کا موقع پائیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کسان کارڈ کے بل کی ادائیگی کے بعد 24 گھنٹے کے اندر کاشتکار کو اگلے بلا سود زرعی قرضہ کی رقم ان کے کسان کارڈ میں کریڈٹ کر دی جاتی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ کی اس سے قبل ادائیگی کی تاریخ10 مئی مقرر تھی جس میں آخری بار15 مئی2026 تک توسیع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :