کراچی: بلوچ کالونی پل سے اترنے والوں کیلئے فوزیہ وہاب یوٹرن دوبارہ کھول دیا گیا

منگل 12 مئی 2026 16:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) کراچی میں بلوچ کالونی پل سے اترنے والوں کے لیے فوزیہ وہاب یوٹرن دوبارہ کھول دیا گیا۔بلوچ کالونی پل پر شدید ٹریفک جام کے باعث عارضی طور پر فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پولیس حکام نے کہا کہ یوٹرن کی بندش کی مناسب تشہیر کے بعد دوبارہ بند کیا جائے گا۔پولیس نے کہا ہے کہ ٹیپو سلطان یوٹرن ایئر پورٹ سے آنے والے ٹریفک کی واپسی کے لیے ہے، بلوچ کالونی سے اترنے والا ٹریفک بھی یہی یوٹرن استعمال کرتا ہے۔پولیس حکام نے کہا کہ ایئر پورٹ سے صدر آنے والے ٹریفک کو جنکشن سے مشکل ہوتی ہے، یوٹرن کے لیے گاڑیوں کی شارپ ٹرننگ کے باعث ٹریفک جام ہو جاتا ہے۔