دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘ جہانگیر ترین

کوئٹہ میں نہتے شہریوں پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت ،زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا

اتوار 24 مئی 2026 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2026ء) جہانگیر خان نے کوئٹہ میں نہتے شہریوں پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دشمن کی جانب سے عید کی چھٹیوں کے دوران اپنے گھروں کو جانے والے خاندانوں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی بدترین مثال ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی شہدا ء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔جہانگیر خان ترین نے کہا کہ بزدل دہشتگردوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ ان کا انسانیت اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔